EN हिंदी
جمیلؔ مرصع پوری شیاری | شیح شیری

جمیلؔ مرصع پوری شیر

6 شیر

اگر یہ ضد ہے کہ مجھ سے دعا سلام نہ ہو
تو ایسی راہ سے گزرو جو راہ عام نہ ہو

جمیلؔ مرصع پوری




اور جو ہوگا وہ بھی دیکھیں گے
ویسے کیا کچھ نہیں ہوا ہے میاں

جمیلؔ مرصع پوری




گھر اپنا کسی اور کی نظروں سے نہ دیکھو
ہر طرح سے اجڑا ہے مگر پھر بھی سجا ہے

جمیلؔ مرصع پوری




صدیوں سے زمانے کا یہ انداز رہا ہے
سایہ بھی جدا ہو گیا جب وقت پڑا ہے

جمیلؔ مرصع پوری




یہ دور بھی کیا دور ہے اس دور میں یارو
سچ بولنے والوں کا ہی انجام برا ہے

جمیلؔ مرصع پوری




یہ کیسا وقت مجھ پر آ گیا ہے
مرے قد سے مرا سایہ بڑا ہے

جمیلؔ مرصع پوری