اے رونے والے بادل
چپ ہو جا
دستک دینے والے جھینگر
باہر آ
کوئل مجھ میں کوک رہی ہے
ڈالی مجھ میں سوکھ رہی ہے
خزاں کا سورج نکل رہا ہے
میں بھی چپ ہوں
تو بھی چپ ہو جا
میں بھی سونے والا ہوں
تو بھی کسی دہقان کے گھر سو جا
اے رونے والے بادل
چپ ہو جا
نظم
طوفانی رات کی آواز
قمر جمیل