EN हिंदी
تمہارے جانے کے بعد | شیح شیری
tumhaare jaane ke baad

نظم

تمہارے جانے کے بعد

مصطفیٰ ارباب

;

تمہارے جانے کے بعد
رات کے آخری پہر

چاند نے کہا
میں اداس ہوں

ایک ستارے نے ٹوٹتے ہوئے کہا
میں اداس ہوں

ہوا نے دیواروں سے سر ٹکراتے ہوئے کہا
میں اداس ہوں

بہار نے پیلے پھولوں میں تبدیل ہوتے ہوئے کہا
میں اداس ہوں

شام نے رات میں ڈھلتے ہوئے کہا
میں اداس ہوں

میں نے اونچی آواز میں ان سب سے کہا
میں اداس نہیں ہوں

اور رو پڑا