EN हिंदी
صرف غیر اہم شاعر | شیح شیری
sirf ghair-aham shaer

نظم

صرف غیر اہم شاعر

افضال احمد سید

;

صرف غیر اہم شاعر
یاد رکھتے ہیں

بچپن کی غیر ضروری اور سفید پھولوں والی تام چینی کی پلیٹ
جس میں روٹی ملتی ہے

صرف غیر اہم شاعر
بے شرمی سے لکھ دیتے ہیں

اپنی نظموں میں
اپنی محبوبہ کا نام

صرف غیر اہم شاعر
یاد رکھتے ہیں

بدتمیزی سے تلاشی لیا ہوا ایک کمرہ
باغ میں کھڑی ہوئی ایک لڑکی کی تصویر

جو پھر کبھی نہیں ملی