کہاں پر لفظ لکھ کر فاصلہ دینا
کہاں کومہ لگانا ہے
کہاں قوسین میں لکھنا
کہاں پیرا بنانا ہے
کہاں احساس کو لکھنا ہے بس اس کے الف جتنا
کہاں احساس
کہاں احساس کو پورا دکھانا ہے
طریقہ ہی نہیں آتا
تمہیں تو نظم لکھنے کا سلیقہ ہی نہیں آتا
نظم
رموز اوقاف کی نظم
دانیال طریر