EN हिंदी
پکاسو کا مشورہ | شیح شیری
picasso ka mashwara

نظم

پکاسو کا مشورہ

سعید نقوی

;

میں نے کل پکاسو کی
یہ مصوری دیکھی

ہونٹ جس میں کالے تھے
اور جس کے سینے پر

آنکھ بھی بنی دیکھی
شاید اک مصور کو

یہ پیام دینا تھا
آدمی بنانے میں

احتیاط لازم ہے