میری نظموں نے
کچھ لوگوں سے لا پروائی برتی ہے
میری نظموں نے
کچھ لوگوں کو اذیت پہنچائی ہے
میری نظموں نے
کچھ لوگوں کو مار ڈالا ہے
میں اپنی ساری نظمیں واپس لینے کو تیار ہوں
مجھے سب لوگوں سے معافی چاہیئے
تاکہ میں برداشت کر سکوں
دنیا کی لاپروائی
اذیت سے تڑپتا ہوا دل
اور اپنی موت
نظم
میں اپنی نظمیں واپس لینے کو تیار ہوں
تنویر انجم