کہانیاں تمام شب
تمام شب کہانیاں
بجھے ہوئے چراغ نے اداس رات سے کہی
اداس رات نے لکھیں
تمام شب کہانیاں
عروج کی بساط پر زوال کی کہانیاں
کہانیاں تمام شب
وہ جسم یا عذاب ہے
وہ آنکھ یا کتاب ہے
وہ ہونٹ یا گلاب ہے
کتاب میں عذاب کی
گلاب کی کہانیاں
تمام شب کہانیاں
کہانیاں تمام شب

نظم
کہانیاں تمام شب
مصحف اقبال توصیفی