EN हिंदी
امپوسٹر | شیح شیری
impostor

نظم

امپوسٹر

رئیس فروغ

;

کمرے میں بلب
آنگن میں اندھیرا

آنگن میں بلب
کمرے میں اندھیرا

تو پھر اس نقطۂ نہفتہ کا تعین
کہ جس نقطۂ نہفتہ سے

اندرون بھی روشن
بیرون بھی روشن

ایسی کوئی جگہ ہوگی تو سہی
پر مجھے اس کا علم نہیں

علم نہیں تو جستجو
جستجوئے نقطۂ نہفتہ