EN हिंदी
ابلاغ سے پرے | شیح شیری
iblagh se pare

نظم

ابلاغ سے پرے

مظفر حنفی

;

فضا میں ایستادہ روشنی کا ایک مینار
اسی کے پاس اندھیارے کی دیوار

ادھر وادی فنا کی
ہر طرف جس میں دھواں دھار

جسے گھیرے ہیں کچھ رنگین بادل
شوخ، گل نار

اس طرف خوشبو کی بوچھار
ذرا ہٹ کر سمندر علم کا

(جھاگوں کا انبار)
ادھر الجھن

نہ جانے کیا ہے اس پار