EN हिंदी
انا اور اندیشہ | شیح شیری
ana aur andesha

نظم

انا اور اندیشہ

پریم واربرٹنی

;

ترے ڈوب جانے سے کیا فرق پڑتا ہے مغرور سورج
ترے بعد میں ہوں

اجالے کی منزل
چراغ غم دل

جو ہر دیر و کعبہ میں ہر رات جلتا ہے، تنہا اکیلا
جو تو ڈوب جائے گا مغرور سورج

تو میں جل اٹھوں گا ترے بعد لیکن
اگر بجھ گیا میں

مجھے چھو گیا کوئی جھونکا ہوا کا
تو تاریک ہو جائے گا گھر خدا کا