EN हिंदी
زندگی دیکھ لے کچھ دیر تماشا اپنا | شیح شیری
zindagi dekh le kuchh der tamasha apna

غزل

زندگی دیکھ لے کچھ دیر تماشا اپنا

منیر سیفی

;

زندگی دیکھ لے کچھ دیر تماشا اپنا
ٹوٹتا جاتا ہے آواز سے رشتہ اپنا

دو گھڑی کو بھی کسی نے مجھے کاندھا نہ دیا
عمر بھر ڈھوتا رہا خود ہی جنازہ اپنا

نسب ہر شخص نظر آتا ہے چوراہے پر
آدمی بھول گیا بھیڑ میں رستہ اپنا

کتنی صدیوں سے ہوں انجان سفر میں سیفیؔ
آج تک میں نے تو گھر بھی نہیں دیکھا اپنا