EN हिंदी
زندگانی سراب کی سی طرح | شیح شیری
zindagani sarab ki si tarah

غزل

زندگانی سراب کی سی طرح

آبرو شاہ مبارک

;

زندگانی سراب کی سی طرح
باد بندی حباب کی سی طرح

تجھ اوپر خون بے گناہوں کا
چڑھ رہا ہے شراب کی سی طرح

کون چاہے گا گھر بسر تجھ کو
مجھ سے خانہ خراب کی سی طرح

ٹک خبر لے کہ تیرے ہاتھوں سیں
جل رہا ہوں کباب کی سی طرح