EN हिंदी
یہ شعلہ آزمانا جانتے ہیں | شیح شیری
ye shoale aazmana jaante hain

غزل

یہ شعلہ آزمانا جانتے ہیں

عنبرین حسیب عنبر

;

یہ شعلہ آزمانا جانتے ہیں
سو ہم دامن بچانا جانتے ہیں

تعلق جو بھی رکھو سوچ لینا
کہ ہم رشتہ نبھانا جانتے ہیں

کھنکتی نقرئی دل کش ہنسی میں
ہم اپنا غم چھپانا جانتے ہیں

بلانا ہی نہیں پڑتا ہے عنبرؔ
یہ غم اپنا ٹھکانہ جانتے ہیں