یہ مانا اس طرف رستہ نہ جائے
مگر پھر بھی مجھے روکا نہ جائے
بدل سکتی ہے رخ تصویر اپنا
کچھ اتنے غور سے دیکھا نہ جائے
الجھنے کے لئے سو الجھنیں ہیں
بس اپنے آپ سے الجھا نہ جائے
ارادہ واپسی کا ہو اگر تو
بہت گہرائی میں اترا نہ جائے
ہماری ارض بس اتنی ہے دانشؔ
اداسی کا سبب پوچھا نہ جائے
غزل
یہ مانا اس طرف رستہ نہ جائے
مدن موہن دانش

