یہ دل کتھا ہے اداکار تیرے بس میں نہیں
میں خون تھوکتا کردار تیرے بس میں نہیں
میں مانتا ہوں کہ تجھ کو بھلا نہیں سکتا
مجھے بھلانا بھی اے یار تیرے بس میں نہیں
ہے روز بارگہہ دل میں آگ پر ماتم
یہ غم منانا عزا دار تیرے بس میں نہیں
مرے خدا ہو مجھے بھی بشارت بخشش
نہیں کہ مجھ سا گناہ گار تیرے بس میں نہیں
مری نظر میں ہیں اسلوب نقد و فکر و سخن
مرے وجود کا انکار تیرے بس میں نہیں
غزل
یہ دل کتھا ہے اداکار تیرے بس میں نہیں
فرتاش سید