EN हिंदी
وقت تزئیں جو دکھائے وہ صفا سینے کو | شیح شیری
waqt-e-tazin jo dikhae wo safa sine ko

غزل

وقت تزئیں جو دکھائے وہ صفا سینے کو

شاد لکھنوی

;

وقت تزئیں جو دکھائے وہ صفا سینے کو
منہ دکھانے کی نہ پھر جا رہے آئینے کو

غم نہیں محفل جاناں میں نہیں صدر نشیں
اس نے سینے میں تو جاوے ہے مرے کینے کو

اے صنم تجھ کو جو پہنچا وہ خدا کو پہنچا
زینہ عرش سمجھتا ہوں ترے زینے کو

شال‌ شاہی سے زیادہ ہے مجھے کملی‌ٔ فقر
جانتا پشم برابر ہوں میں پشمینے کو

ہم وہ حاتم ہیں کہ جو صورت قارون اے شادؔ
ساتھ لے جائیں گے زر بانٹ کے گنجینے کو