EN हिंदी
وفا خلوص محبت عبادتیں اس کی | شیح شیری
wafa KHulus mohabbat ibaadaten uski

غزل

وفا خلوص محبت عبادتیں اس کی

سیفی سرونجی

;

وفا خلوص محبت عبادتیں اس کی
بھلا نہ پاؤں گا یارو محبتیں اس کی

قدم قدم پہ مجھے جس نے حوصلہ بخشا
چراغ راہ بنی ہیں نصیحتیں اس کی

ہر ایک موڑ پہ اس نے مجھے سنبھالا ہے
میں خوش نصیب کہ پائیں رفاقتیں اس کی

ہے کچھ تو بات یقیناً کہ لوگ کہتے ہیں
یوں ہی نہیں ہیں زمانے میں شہرتیں اس کی