اس بندہ کی چاہ دیکھئے گا
اور اس کا نباہ دیکھئے گا
میں کیسے نباہتا ہوں تم سے
انشا اللہ دیکھئے گا
فوجیں اشکوں کی تل رہی ہیں
یہ حشمت و جاہ دیکھئے گا
عاشق مجھے جان کرتے ہیں قتل
تقصیر و گناہ دیکھئے گا
انشاؔ سے آپ اب خفا ہیں
یوں بھر کے نگاہ دیکھئے گا
غزل
اس بندہ کی چاہ دیکھئے گا
انشاءؔ اللہ خاں

