EN हिंदी
تجھے کچھ یاد ہے پہلا وہ عالم عشق پنہاں کا | شیح شیری
tujhe kuchh yaad hai pahla wo aalam ishq-e-pinhan ka

غزل

تجھے کچھ یاد ہے پہلا وہ عالم عشق پنہاں کا

ممنونؔ نظام الدین

;

تجھے کچھ یاد ہے پہلا وہ عالم عشق پنہاں کا
شگاف پردہ سے کیا تھا اشارہ چشم فتاں کا

سنا ہے کب یہ چھٹتی ہے پکڑ گوشہ نہ داماں کا
سمجھ کاجل نہ پھیلا سایہ ہے تیری ہی مژگاں کا

یہاں دم کھینچنا دو دوپہر مشکل ہے ہو جاتا
دھواں گھٹتا ہے جب سینہ میں اپنی آہ سوزاں کا

نہ کی غمزہ نے جلادی نہ ان آنکھوں نے سفاکی
جسے کہتے ہیں دل اپنا وہی قاتل ہوا جاں کا

شگاف سینہ سے ازبسکہ دود دل نکلتا ہے
سیہ اب جا بجا سے رنگ ہے اپنے گریباں کا

یہ دل ہے قطرۂ خوں سے بھی کم اللہ ری جرأت
ہوا ہے تسپہ روکش اس خدنگ انداز مژگاں کا