تری اے شاہ خوباں ہو بلا چٹ
وہ بوسہ دے کہ ہو جس کی صدا چٹ
منڈا کر خط رخ اس مہ لقا نے
کیا ہے آئنے کا گھر صفا چٹ
مجھی کو گالیاں دیتے رہے وہ
مگر لیتا رہا بوسے چٹا چٹ
تمہاری زلف کا باندھا نہ چھوٹا
ڈسا کالے نے جس کو وہ موا چٹ
مسلم مرغ دل ہے میہمان غم
کرے جلد اے خدا وہ یہ غذا چٹ
وقارؔ اس گل کو غنچہ نے جو دیکھا
تو اوصاف دہن میں بول اٹھا چٹ
غزل
تری اے شاہ خوباں ہو بلا چٹ
کشن کمار وقار

