EN हिंदी
ترک محبت پر بھی ہوگی ان کو ندامت ہم سے زیادہ | شیح شیری
tark-e-mohabbat par bhi hogi un ko nadamat humse ziyaada

غزل

ترک محبت پر بھی ہوگی ان کو ندامت ہم سے زیادہ

شمیم جے پوری

;

ترک محبت پر بھی ہوگی ان کو ندامت ہم سے زیادہ
کس نے کی ہے کون کرے گا ان سے محبت ہم سے زیادہ

ہم نے مانا آپ میں ہوگی صبر کی طاقت ہم سے زیادہ
دیکھیے لیکن اتری ہوئی ہے آپ کی صورت ہم سے زیادہ

اف وہ تبسم ہلکا ہلکا ہائے وہ بھیگی بھیگی پلکیں
وقت رخصت ان پہ گراں تھا لمحۂ رخصت ہم سے زیادہ

کوئی تمنا کوئی مسرت دل کے قریب آنے ہی نہ دی
کس نے کی ہے عشق میں یارو غم سے محبت ہم سے زیادہ