EN हिंदी
تمام حسن جہاں کا جواب ہو کے رہا | شیح شیری
tamam husn-e-jahan ka jawab ho ke raha

غزل

تمام حسن جہاں کا جواب ہو کے رہا

عرشی بھوپالی

;

تمام حسن جہاں کا جواب ہو کے رہا
جو درد دل سے اٹھا آفتاب ہو کے رہا

وہ بارگاہ جنوں ہے نصیب عشق وفا
یہ دل یہ شوق نظر باریاب ہو کے رہا

وہی سفر ہے وہی رسم آبلہ پائی
یقین راہ مرا کامیاب ہو کے رہا

بہت عزیز نہ کیوں ہو کہ درد ہے تیرا
یہ درد بڑھ کے رہا اضطراب ہو کے رہا

عجیب چیز ہے یہ شوق آرزو مندی
حیات مٹ کے رہی دل خراب ہو کے رہا