EN हिंदी
تلخیٔ مے میں ذرا تلخیٔ دل بھی گھولیں | شیح شیری
talKHi-e-mai mein zara talKHi-e-dil bhi gholen

غزل

تلخیٔ مے میں ذرا تلخیٔ دل بھی گھولیں

کرشن ادیب

;

تلخیٔ مے میں ذرا تلخیٔ دل بھی گھولیں
اور کچھ دیر یہاں بیٹھ کے پی لیں رو لیں

ہر طرف ایک پر اسرار سی خاموشی ہے
اپنے سائے سے کوئی بات کریں کچھ بولیں

کوئی تو شخص ہو جی جان سے چاہیں جس کو
کوئی تو جان تصور ہو کہ جس کے ہو لیں

آہ یہ دل کی کسک ہائے یہ آنکھوں کی جلن
نیند آ جائے اگر آج تو ہم بھی سو لیں