EN हिंदी
صرف بچے ہی نہیں شور مچانے آتے (ردیف .. ن) | شیح شیری
sirf bachche hi nahin shor machane aate

غزل

صرف بچے ہی نہیں شور مچانے آتے (ردیف .. ن)

رمزی آثم

;

صرف بچے ہی نہیں شور مچانے آتے
سیر کرنے یہاں بیمار بھی آ جاتے ہیں

دل بھی ہو جاتا ہے خوش اپنا تماشا کر کے
اور نبھانے ہمیں کردار بھی آ جاتے ہیں

کس قدر دکھ ہے تمہیں دل کے اجڑ جانے کا
عشق میں کام تو گھربار بھی آ جاتے ہیں

ہم بھی آ جاتے ہیں بازار میں آنکھیں لے کر
شام ہوتے ہی خریدار بھی آ جاتے ہیں