EN हिंदी
شکوہ اس کا تو نہیں ہے جو کرم چھوڑ دیا | شیح شیری
shikwa is ka to nahin hai jo karam chhoD diya

غزل

شکوہ اس کا تو نہیں ہے جو کرم چھوڑ دیا

اختر مسلمی

;

شکوہ اس کا تو نہیں ہے جو کرم چھوڑ دیا
ہے ستم یہ کہ ستم گر نے ستم چھوڑ دیا

لے گیا چھین کوئی سب سر و سامان حیات
ہاں مگر ایک سلگتا ہوا غم چھوڑ دیا

لگ گئی ان کو بھی شاید ترے کوچے کی ہوا
مے کدہ رند نے زاہد نے حرم چھوڑ دیا

ہائے اس رہ رو برباد کی منزل اے دوست
جس نے گھبرا کے ترا نقش قدم چھوڑ دیا