شکل عکس و آئنہ مسجد تھی یا مے خانہ تھا
آپ تو مہمان تھا اور آپ صاحب خانہ تھا
کس کو جرأت تھی جو کرتا تیری آرائش گری
صورت شمشاد تو خود زلف تھا خوش شانہ تھا
حسن سے تیرے ہوا ہے عشق کا بازار گرم
تو اگر جلوہ نہ کرتا ہم کو بھی سودا نہ تھا
تھی سحر معروفؔ شاخ سرو گل خم جا بہ جا
ہر کف خاک چمن گویا عبادت خانہ تھا
غزل
شکل عکس و آئنہ مسجد تھی یا مے خانہ تھا
معروف دہلوی

