EN हिंदी
شام کنارے اترا میں | شیح شیری
sham kinare utra main

غزل

شام کنارے اترا میں

خورشید ربانی

;

شام کنارے اترا میں
ہو گیا ریزہ ریزہ میں

جنگل کی ویرانی میں
خاموشی سے گونجا میں

تنہائی میں روشن ہوں
ایک دیا یادوں کا میں

سندھ کنارے ہوں خورشیدؔ
پیاس بھرا مشکیزہ میں