نماز لڑکی محبت خدا ضروری ہے
کسی بھی چیز کا نشہ بڑا ضروری ہے
بہت ضروری ہے اس کا ہر ایک پل ہنسنا
مجھ ایسے حبس زدہ کو ہوا ضروری ہے
تمہارے واسطے رکھا ہے ٹال کر خود کو
اب اس کے بعد تمہیں اور کیا ضروری ہے
اب اس کی اور مری چاہ میں تضاد ہے دوست
مجھے چراغ اسے آئنہ ضروری ہے
جدائی اتنی ضروری ہے جتنی تم چاہو
ہمارے واسطے صبر و رضا ضروری ہے

غزل
نماز لڑکی محبت خدا ضروری ہے
وسیم تاشف