EN हिंदी
مجنوں سے جو نفرت ہے دیوانی ہے تو لیلیٰ (ردیف .. ا) | شیح شیری
majnun se jo nafrat hai diwani hai tu laila

غزل

مجنوں سے جو نفرت ہے دیوانی ہے تو لیلیٰ (ردیف .. ا)

ناطق گلاوٹھی

;

مجنوں سے جو نفرت ہے دیوانی ہے تو لیلیٰ
وہ خاک اڑاتا ہے لیکن نہیں دل میلا

غل شور کہاں کا ہے سن تو سہی او ظالم
کیا ہے ترے کوچہ میں کیسا ہے یہ واویلا

اب گردش دوراں کو لے آتے ہیں قابو میں
ہم دور چلاتے ہیں ساقی سے کہو مے لا

ہم ہیں تو نہ رکھیں گے اتنا تجھے افسردہ
چل نغمۂ ناطقؔ سن صحرائے جنوں نے لا