EN हिंदी
میں جنہیں فریب سمجھوں تری یاد مہرباں کے | شیح شیری
main jinhen fareb samjhun teri yaad-e-mehrban ke

غزل

میں جنہیں فریب سمجھوں تری یاد مہرباں کے

قمر جمیل

;

میں جنہیں فریب سمجھوں تری یاد مہرباں کے
وہ چراغ بجھ گئے ہیں مری عمر جاوداں کے

نہ یہ لالہ زار اپنے نہ یہ رہ گزار اپنی
وہی گھر زمیں کے نیچے وہی خواب آسماں کے

یہ پیالہ ہے کہ دل ہے یہ شراب ہے کہ جاں ہے
یہ درخت ہیں کہ سائے کسی دست مہرباں کے

مجھے یاد آ رہے ہیں وہ چراغ جن کے سائے
کبھی دوستوں کے چہرے کبھی داغ رفتگاں کے