EN हिंदी
مانگ لینا صلہ تو جائز ہے | شیح شیری
mang lena sila to jaez hai

غزل

مانگ لینا صلہ تو جائز ہے

رخشندہ نوید

;

مانگ لینا صلہ تو جائز ہے
مل گیا نہ ملا تو جائز ہے

دوستوں سے شکایتیں کیسی
دوستوں سے گلہ تو جائز ہے

ہم سے ملنا اگر نہیں ممکن
بات کا سلسلہ تو جائز ہے

اس کو اثبات مانا جائے گا
بھول کر سر ہلا تو جائز ہے

کب ہوا کا گزر ہوا دل سے
پھول پھر بھی کھلا تو جائز ہے