EN हिंदी
کیوں رو رو کر نین گنوائیں رونے سے کیا ہوتا ہے | شیح شیری
kyun ro ro kar nain ganwaen rone se kya hota hai

غزل

کیوں رو رو کر نین گنوائیں رونے سے کیا ہوتا ہے

خلیلؔ الرحمن اعظمی

;

کیوں رو رو کر نین گنوائیں رونے سے کیا ہوتا ہے
سو جا اے دل تو بھی سو جا سارا جگ ہی سوتا ہے

جس سے چاہیں دل کو لگائیں دنیا والے کیوں سمجھائیں
اتنی بات تو سب ہی جانیں پیت کئے دکھ ہوتا ہے

میں اور تو میں بھید نہیں کچھ واحد جمع برابر ہیں سب
سارے دھاگے اس سے پھوٹیں سب سے بڑا جو ہوتا ہے

نئی چندریا پھٹی گڈریا سب دھوبی کے گھاٹ پہ جائے
سب کے میل کو اک پانی سے دھونے والا ہوتا ہے