EN हिंदी
جی چاہتا ہے جینا جذبات کے مطابق | شیح شیری
ji chahta hai jina jazbaat ke mutabiq

غزل

جی چاہتا ہے جینا جذبات کے مطابق

افتخار راغب

;

جی چاہتا ہے جینا جذبات کے مطابق
حالات کر رہے ہیں حالات کے مطابق

جس درجہ ہجر رت میں آنکھیں برس رہی ہیں
غزلیں بھی اگ رہی ہیں برسات کے مطابق

سکھ چین اور خوشی کا اندازہ مت لگاؤ
اسباب و مال و زر کی بہتات کے مطابق

ہو شہر کے مطابق حاصل ہر اک سہولت
ماحول پر سکوں ہو دیہات کے مطابق

دیکھو خلوص نیت جذبات اور محبت
مت چاہتوں کو تولو سوغات کے مطابق

چادر ہی کے مطابق پھیلاؤ پاؤں راغبؔ
معیار زیست رکھا اوقات کے مطابق