EN हिंदी
جیسا چاہا ویسا منظر دیکھا ہے | شیح شیری
jaisa chaha waisa manzar dekha hai

غزل

جیسا چاہا ویسا منظر دیکھا ہے

رانا عامر لیاقت

;

جیسا چاہا ویسا منظر دیکھا ہے
یعنی ہم نے اپنے اندر دیکھا ہے

ان آنکھوں کو دیکھنے والے کہتے ہیں
اس دنیا کو ہم نے بہتر دیکھا ہے

جانے والے تجھ کو اتنا یاد رہے
ہم نے تیرا ہاتھ پکڑ کر دیکھا ہے

تیری کیسے بن جاتی ہے دنیا سے
میں نے اپنا آپ بدل کر دیکھا ہے