جہاں تک گیا کاروان خیال
نہ تھا کچھ بجز حسرت پائمال
مجھے تیرا تجھ کو ہے میرا خیال
مگر زندگی پھر بھی ہے خستہ حال
جہاں تک ہے دیر و حرم کا سوال
رہیں چپ تو مشکل کہیں تو محال
تری کائنات ایک حیرت کدہ
شناسا مگر اجنبی خد و خال
مری کائنات ایک زخم کہن
مقدر میں جس کے نہیں اندمال
نئی زندگی کے نئے مکر و فن
نئے آدمی کی نئی چال ڈھال
ہوئے رخصت انجم سحر کے قریب
نہ دیکھا گیا شاید اپنا مآل
غزل
جہاں تک گیا کاروان خیال
انجم رومانی