EN हिंदी
اس سے پہلے کہ بچھڑ جائیں ہم (ردیف .. و) | شیح شیری
is se pahle ki bichhaD jaen hum

غزل

اس سے پہلے کہ بچھڑ جائیں ہم (ردیف .. و)

ناصر کاظمی

;

اس سے پہلے کہ بچھڑ جائیں ہم
دو قدم اور مرے ساتھ چلو

ابھی دیکھا نہیں جی بھر کے تمہیں
ابھی کچھ دیر مرے پاس رہو

مجھ سا پھر کوئی نہ آئے گا یہاں
روک لو مجھ کو اگر روک سکو

یوں نہ گزرے گی شب غم ناصرؔ
اس کی آنکھوں کی کہانی چھیڑو