EN हिंदी
حقیقت زیست کی سمجھا نہیں ہے | شیح شیری
haqiqat zist ki samjha nahin hai

غزل

حقیقت زیست کی سمجھا نہیں ہے

سیما شرما میرٹھی

;

حقیقت زیست کی سمجھا نہیں ہے
وہ اپنے دشت سے گزرا نہیں ہے

اندھیرے رقص کرتے ہیں مسلسل
کہ سورج رات کو آتا نہیں ہے

کرے گا خود کشی ہی ایک دن وہ
سکوں جس ذہن کو ملتا نہیں ہے

اٹھائے گھومتی ہے زرد پتے
ہوا سے اور کچھ چلتا نہیں ہے

نہ ڈوبو شمع میں پروانو تم، یہ
دہکتی آگ ہے دریا نہیں ہے

امنگوں کی کئی ندیاں ہیں اس میں
سمندر ہے یہ دل صحرا نہیں ہے

یہ جو آتش فشاں ہے مجھ میں سیماؔ
دہکتا رہتا ہے بجھتا نہیں ہے