EN हिंदी
حال اس کا ترے چہرہ پہ لکھا لگتا ہے | شیح شیری
haal us ka tere chehre pe likha lagta hai

غزل

حال اس کا ترے چہرہ پہ لکھا لگتا ہے

شہزاد احمد

;

حال اس کا ترے چہرہ پہ لکھا لگتا ہے
وہ جو چپ چاپ کھڑا ہے ترا کیا لگتا ہے

یوں تری یاد میں دن رات مگن رہتا ہوں
دل دھڑکنا ترے قدموں کی صدا لگتا ہے

یوں تو ہر چیز سلامت ہے مری دنیا میں
اک تعلق ہے کہ جو ٹوٹا ہوا لگتا ہے

اے مرے جذب دروں مجھ میں کشش ہے اتنی
جو خطا ہوتا ہے وہ تیر بھی آ لگتا ہے

جانے میں کون سی پستی میں گرا ہوں شہزادؔ
اس قدر دور ہے سورج کہ دیا لگتا ہے