EN हिंदी
حال دل وہ پوچھنے آنے لگے | شیح شیری
haal-e-dil wo puchhne aane lage

غزل

حال دل وہ پوچھنے آنے لگے

عزیر رحمان

;

حال دل وہ پوچھنے آنے لگے
مرنے والے زندگی پانے لگے

کوئی بتلائے ملے کیسے قرار
ہر طرف جب تم نظر آنے لگے

چھیڑا کیا افسانہ تم نے پیار کا
ہم بھی قصے کل کے دہرانے لگے

حسن کا چاہا رقیبوں سے بیاں
بولتے کیا خاک ہکلانے لگے

ہے مرض آنکھوں کو لاحق جانیے
جب برائی بس نظر آنے لگے

نیند پر بھی لگ گئیں پابندیاں
جب سے خوابوں میں حضور آنے لگے

راتیں تو ہو جاتی تھیں اکثر گراں
دن کے حصے میں بھی غم آنے لگے

عشق ہے جانم تجارت یہ نہیں
فائدے کا کیوں خیال آنے لگے

شاید ہو جائے فلک اب مہرباں
سوچ کر ہم دل کو بہلانے لگے