EN हिंदी
گرم زمیں پر آ بیٹھے ہیں خشک لب محروم لیے | شیح شیری
garm zamin par aa baiThe hain KHushk lab-e-mahrum liye

غزل

گرم زمیں پر آ بیٹھے ہیں خشک لب محروم لیے

رئیس فروغ

;

گرم زمیں پر آ بیٹھے ہیں خشک لب محروم لیے
پانی کی اک بوند نہ پائی بادل بادل گھوم لیے

سج رہے ہوں گے نازک پودے چل رہی ہوگی نرم ہوا
تنہا گھر میں بیٹھے بیٹھے سوچ لیا اور جھوم لیے

آنگن کی مانوس فضا میں خوابوں نے زنجیر بنی
بعد میں جھک کر اپنے سائے دیواروں نے چوم لیے

میں نے کتنے رستے بدلے لیکن ہر رستے میں فروغؔ
ایک اندھیرا ساتھ رہا ہے روشنیوں کے ہجوم لیے