دونوں میں کتنا فرق مگر دونوں کا حاصل تنہائی
اپنوں میں دوری لاتی ہے وہ شہرت ہو یا رسوائی
جیون کے کورے کاغذ پر جینا ہوگا تحریروں میں
اجلے پنوں پر سیاہی سے کرنی ہوگی حرف آرائی
ہم ہیں اس کا ہی عکس مگر ہے بیچ میں جیون کا درپن
جب ٹوٹے گا جیون درپن تب ظاہر ہوگی سچائی
پہلے تو خود سے دور کیا پھر سزا سنائی جینے کی
جی چکے تو یہ فرمان ملا اب پھر سے ہوگی سنوائی
وہ خود میں مکمل ہے تو پھر کیونکر وہ خود میں رہ نہ سکا
کیوں بکھر گیا ذرہ ذرہ کیوں سہہ نہ سکا وہ تنہائی

غزل
دونوں میں کتنا فرق مگر دونوں کا حاصل تنہائی
دپتی مشرا