EN हिंदी
دل کی دہلیز سونی سونی ہے (ردیف .. ن) | شیح شیری
dil ki dahliz suni suni hai

غزل

دل کی دہلیز سونی سونی ہے (ردیف .. ن)

آسی رام نگری

;

دل کی دہلیز سونی سونی ہے
اب تمناؤں کی برات نہیں

جا لگے گا سفینہ ساحل سے
نا خدا لاکھ اپنے سات نہیں

لوگ پھر کیوں خوشی پہ مرتے ہیں
جانتے ہیں اسے ثبات نہیں

دن بنے گی نہ رات کس نے کہا
دن نہ ہوگا کبھی یہ رات نہیں

اتنے تنہا نہ تھے کبھی آسیؔ
یاد بھی ان کی اب تو سات نہیں