درد کی حد سے گزرنا تو ابھی باقی ہے
ٹوٹ کر میرا بکھرنا تو ابھی باقی ہے
پاس آ کر مرا دکھ درد بٹانے والے
مجھ سے کترا کے گزرنا تو ابھی باقی ہے
چند شعروں میں کہاں ڈھلتی ہے احساس کی آگ
غم کا یہ رنگ نکھرنا تو ابھی باقی ہے
رنگ رسوائی سہی شہر کی دیواروں پر
نام راشدؔ کا ابھرنا تو ابھی باقی ہے

غزل
درد کی حد سے گزرنا تو ابھی باقی ہے
راشد کامل