EN हिंदी
بلاوا کون سا کوہ ندا میں رکھا ہے | شیح شیری
bulawa kaun sa koh-e-nida mein rakkha hai

غزل

بلاوا کون سا کوہ ندا میں رکھا ہے

کرشن کمار طورؔ

;

بلاوا کون سا کوہ ندا میں رکھا ہے
چراغ ہم نے جو اپنا ہوا میں رکھا ہے

وہ چاہے بخش دے ذلت کہ سرفراز کرے
بس اک یقیں ہے جو ہم نے خدا میں رکھا ہے

عدم وجود میں بھرتی ہے اک رگ موجود
اب اور اس کے سوا کیا دعا میں رکھا ہے

نہ خود شناسی اگر ہو تو کیا نشاط عشق
رقم نہ ہو تو کیا حرف نوا میں رکھا ہے

سفر نہ ہو تو یہ لطف سفر ہے بے معنی
بدن نہ ہو تو بھلا کیا قبا میں رکھا ہے

جو دیکھو غور سے کچھ کم نہیں ہے یہ بھی طورؔ
اک اضطرار سکون ہوا میں رکھا ہے