عمل بر وقت ہونا چاہئے تھا
زمیں نم تھی تو بونا چاہئے تھا
سمجھنا تھا مجھے بارش کا پانی
تمہیں کپڑے بھگونا چاہئے تھا
تو جادو ہے تو کوئی شک نہیں ہے
میں پاگل ہوں تو ہونا چاہئے تھا
میں مجرم ہوں تو مجرم اس لیے ہوں
مجھے سالم کھلونا چاہئے تھا
اگر کٹ پھٹ گیا تھا میرا دامن
تمہیں سینہ پرونا چاہئے تھا
غزل
عمل بر وقت ہونا چاہئے تھا
احمد کمال پروازی