اللہ رے حوصلہ مرے قلب دو نیم کا
جس نے سبق پڑھا ہے الف لام میم کا
اٹھا نہ بار جلوۂ ذات قدیم کا
اتنا تھا ظرف دعوی چشم کلیم کا
بخشش خدا کی ہے تو شفاعت رسول کی
رکھتا ہوں درمیان کریم و رحیم کا
عاصی کو اپنے دامن رحمت میں دی جگہ
اللہ رے کرم مرے رب کریم کا
عاصی سہی ذلیل سہی پر خطا سہی
بندہ تو ہے رشیدؔ غفور الرحیم کا
غزل
اللہ رے حوصلہ مرے قلب دو نیم کا
رشید رامپوری