EN हिंदी
اے سجن وقت جاں گدازی ہے | شیح شیری
ai sajan waqt-e-jaan-gudazi hai

غزل

اے سجن وقت جاں گدازی ہے

فائز دہلوی

;

اے سجن وقت جاں گدازی ہے
موسم‌ عیش و فصل بازی ہے

ان چکوروں سے دور رہ اے چاند
قول عشاق کا نمازی ہے

اس قلندر کی بات سہل نہ بوجھ
عشق کے فن میں فخر رازی ہے

ہم قریں مجھ نہ کر رقیباں سوں
طور یاروں کی پاک بازی ہے

عاشقاں جان و دل گنواتے ہیں
یہ نہ طور زمانہ سازی ہے

فائزؔ اس خوش ادا سریجن پاس
بے گناہاں کا قتل بازی ہے