EN हिंदी
اے خدا تو ہی مجھے چاہنے والا دینا | شیح شیری
ai KHuda tu hi mujhe chahne wala dena

غزل

اے خدا تو ہی مجھے چاہنے والا دینا

رام داس

;

اے خدا تو ہی مجھے چاہنے والا دینا
ایک فن کار ہوں شہرت کے اجالے دینا

چپ رہوں لوگوں کی دشنام طرازی پر میں
بخشنا نطق مجھے ضبط کے تالے دینا

اے جہاں والو سنو وقت کا سقراط ہے وہ
اب ضروری ہے اسے زہر کے پیالے دینا

بھیجنا نوری پرندوں کو جہاں میں یا رب
دور کر دینا اندھیرے کو اجالے دینا

چند تحریک ہمایوں، نہیں چھپتے اب تو
اے مدیران ادب اچھے رسالے دینا

کیا نیا شعر و ادب کیا ہے کلاسیکی غزل
بحث میں رامؔ کے شعروں کے حوالے دینا