EN हिंदी
اگر تم کو مجھ سے محبت نہ ہوتی | شیح شیری
agar tumko mujhse mohabbat na hoti

غزل

اگر تم کو مجھ سے محبت نہ ہوتی

قیصر عثمانی

;

اگر تم کو مجھ سے محبت نہ ہوتی
یہ سودا نہ ہوتا یہ وحشت نہ ہوتی

جو حسن نظر کار فرما نہ ہوتا
جہاں میں کوئی اچھی صورت نہ ہوتی

بتوں سے اگر ہوتی خالی یہ دنیا
خدا کی بھی کوئی حقیقت نہ ہوتی

تیری یاد کے ساتھ آتے نہ آنسو
اگر مجھ کو تجھ سے محبت نہ ہوتی

جو ہوتا نہ میں کشتۂ عشق قیصرؔ
یہ صورت نہ ہوتی یہ حالت نہ ہوتی